سویڈن کے قصبہ میں اکلوتے قاری کیلئے اردو کا سیکشن قائم

162026_lسٹاک ہوم (عارف کسانہ) سویڈن کے دوسرے بڑے شہر گوتھن برگ کے نواح میں بالتھورپ نامی چھوٹے سے قصبے کی لائبریری نے اپنے علاقے میں بسنے والے واحد پاکستانی کے لیے اردو کی کتابیں مہیا کرکے اسے خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ لائبریری انچارج ایما لند گرین نے بتایا کہ ایک شہری نے ہم سے اردو کی کتابوں کی بابت دریافت کیا، ہمارے پاس اردو کی کوئی کتاب نہ تھی۔ سو ہم نے اسے ریمورٹ لون سسٹم کے تحت کچھ کتابیں مہیا کیں۔ اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ رہا۔ پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ اس کے لیے سٹاک ہولم کی انٹر نیشنل لائبریری سے مزید کتابیں منگوائیں جائیں۔ پاکستانی نژاد سویڈش شہری امجد شیخ نے بتایا کہ میں ایسی کتاب دوست اور علم قوم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں