بادامی با غ میں مسیحی گھرو ں کو آ لگا نے کے واقعہ کی حکومت تحقیقات کرائے، میا ں محمد اظہر

Azharبارسلونا(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بادامی باغ میں مبینہ گستاخی کیخلاف سینکڑوں مشتعل افراد نے مسیحی آبادی کے درجنوں گھروں کو آگ لگادی، مشتعل مظاہرین نے کئی رکشے اور موٹر سائیکلیں بھی نذر آتش کر دیں ‘ بپھرے ہوئے مظاہرین نے حالاتکو کنٹرول کرنے کیلئے پہنچنے والے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں پر بھی حملہ کر دیا جس سے متعدد زخمی ہو گئے ‘ حالات کنٹرول نہ ہونے پرمختلف تھانوں کی پولیس کو طلب کر لیاگیا ‘ پولیس کے مطابق مبینہ گستاخ ساون مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کے بعد نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ پر تشدد واقعہ پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے صدر میا ں محمد اظہر نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جا ئیں۔ اگر کسی کی نا اہلی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کو آگ لگانے والوں کے خلا ف مقدمات درج کئے جائیں اور حکومت نقصا ن کا ازالہ کرے۔ انہو ں نے کہا کہ جن مسیحی بھا ئیو ں کے گھرو ں کو آگ لگا ئی گئی ہے، ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔