بادامی با غ واقعہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،چوہدری سجاد انور

Ch Sajadبارسلونا (دوست نیوز)بادامی با غ واقعہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آر گنائزیشن اسپین کے قائم مقام چیئر مین چوہدری سجاد انورنے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومتی ادارے کہاں ہیں ؟۔ جب حکومت کو پتہ تھا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے تو اسے روکنے کے لئے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔ یہ واقعہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس معاملے میں نا اہلی کامظاہرہ کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیو ں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اور اس واقعہ کی شدید مذ مت کرتے ہیں