پریذڈنٹ کاتالان کرکٹ خالد شہباز چوہان کی پی سی بی کے چیئر مین ذکا اشرف سے ملاقات

la foto 5بارسلونا (پ ر)پریذڈنٹ کاتالان کرکٹ خالد شہباز چوہان کی گزشتہ روز پی سی بی کے چیئر مین ذکا اشرف سے کر کٹ امور پر اہم ملاقات ہوئی۔ اس میٹنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کا ئرہ اوراور پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کو چ انتخاب عالم بھی موجودتھے۔ خالدشہباز چوہان نے کاتالونیا میں کرکٹ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی کاتالونیا کر کٹ کے حوالہ سے لا ہور میں آفیشل میٹنگ کی جائے گی۔ کیونکہ آج کی یہ ملاقات طے تو تھی لیکن ایک غیر رسمی ملاقات تھی اگلے ہفتے پریذڈنٹ کرکٹ بورڈ کاتالونیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کے درمیان ہو گی جس میں کاتالونیا میں کرکٹ کے فروغ اور کاتالونیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی ذکاء اشرف اور انتخاب عالم نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

https://www.facebook.com/media/set/?set=a.641949609164583.1073741833.353423498017197&type=3