دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، چوہدری نذیر گو ندل، مزمل باجوہ

Nazir Gondel And Bajwaبارسلونا(دوست نیوز)دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے صدر چوہدری نذیر احمد گو ندل اور سینئر نائب صدر مزمل حسین باجوہ نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ چندشر پرست عناصر ملکی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے جو شر پسند عناصر معصوم اور بیگناہ لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں موجودہ حکومت نے ملک کو غربت، مہنگائی، بیروزگاری، بد امنی اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے عوام ان حکمرانوں سے سخت متنفر ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ بادامی باغ سا نحہ کی مذ مت کرتے ہیں ہمیں چا ہئے کہ اس واقعات سے بچنے کے لئے آپس میں محبت اور روا داری کا مظاہرہ کر یں۔ انہو ں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) مرکز میں بھاری اکثریت سے حکومت بنا کر ملک سے غربت، مہنگائی اور بد امنی کا خاتمہ کر کے عوام کے احساس محرومیوں کا خاتمہ کریگی۔