مسیحی عوام کی بستی کو جلانا انتہائی قابل افسوس واقعہ ہے، سید ظفر علی شاہ

Zafar Shahتوہین رسالت ﷺکا مرتکب کوئی بھی شخص سزا کا مستحق ہے مگر لاہور میں مسیحی عوام کی بستی کو جلانا انتہائی قابل افسوس واقعہ ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے . اس واقعہ سے دنیا میں اس تاثر کو تقویت ملی ہے کہ پاکستانی قوم تشدد پسند ہے . ان خیالات کا اظہار پاک کاتالان فیڈریشن کے سر پر ست سید ظفر علی شاہ نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب لوگوں کیلئے ملک میں قانون موجود ہے اور اس قانون کو نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں جن کی موجودگی میں عوام کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا چائییے . انہوں نے کہا کہ ایک گستاخ رسول ﷺ کی سزا پوری بستی کو دینا اسلامی تعلیمات اور اصولوں کے منافی عمل ہے . بستی کو جلانے کے عمل میں پاکستان دشمن عناصر بھی شامل ہو سکتے ہیں اور حکومت کو چائییے کہ وہ اس واقعہ کے تمام محرکات کا پتہ چلا کر بے گناہ لوگوں کی جائیداد کو جلانے والوں کو قانون کے مطابق سزا دے۔ اور متاثر ہونے والے مسیحی برادری کے عوام کی داد رسی کی جائے