کاتالان فیڈریشن کے سر پر ست سید ظفر علی شاہ کی موسس دے اسکوادرا کے انچارج سے ملاقات، پاکستانی تاجرو ں کی میٹنگ

بارسلونا (دوست نیوز)کاتالان فیڈریشن کے سر پر ست سید ظفر علی شاہ نے اوسپتالیت کے پاکستانی تاجرو ں کے ساتھ موسس دے اسکوادرا کے انچارج Joan Arnel سے میٹنگ کی۔ جس میں پاکستانی تاجرو ں کو در پیش مسائل کی نشا ندہی کی گئی۔ جسے موسس دے اسکوادرا کے انچارج نے حل کرانے کی یقین دہا نی کرا ئی۔ میٹنگ میں 200سے زائد پاکستانی تاجرو ں سے ملاقات کی اور ایک یاد داشت پر دستخط کئے۔ میٹنگ میں پاکستانی تاجرو ں نے علاقہ بھر میں ہو نے والی چوریا ں، سیکورٹی اور باہمی سماجی را بطہ پر گفتگو کی۔ جس پر موسس دے اسکوادرا کے انچارج نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہو ں کہ مزید پولیس نفری اور گاڑیا ں اور سیکورٹی کے لئے سول میں پولیس جوا نو ں کو مزید بڑ ھا دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ آپ کے ساتھ ہو نے والی کو ئی بھی زیادتی پر پر چہ کا اندراج ضرور کرا ئیں۔ اور 112پر فون کا ل کریں جو لا زمی ہے۔ اس مو قع پر ہلپنگ ہینڈ کے صدر مسعود احمد آف چھاچھ نے کہا کہ 112پر فوری را بطہ نہیں ہو تا۔ موسس اسکوادرا کے انچار ج نے اس بات کو قبول کیا اور کہا کہ اسے مزید بہتر بنا نے کی کو شش کی جا ئے گی۔ میٹنگ کے اختتام پر سید ظفر علی شاہ نے تمام پاکستانی تاجرو ں کو ٹی پارٹی بھی دی