خالدشہباز چوہان کی سردار مہتاب خان اور ظفر اقبال جھگڑا سے ملاقات، مسلم لیگ نون اسپین پر بات چیت

DSC03650اسلام آباد(نمائندہ دوست) خالدشہباز چوہان نے امتیاز آکیہ، امانت حسین اور ARY یورپ کے نما ئندہ ندیم بٹ کے ساتھ مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما مہتاب خان عباسی اور ظفر اقبال جھگڑا سے ملاقا ت کی۔ ملاقات سردارمہتاب خان عباسی کے گھر ناشتہ پر ہوئی۔ اس ملاقات کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے جنرل سیکرٹری ایاز عباسی نے کیا تھا۔ الیکشن کے حوالے سے موجوہ صورتحال پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اورظفر اقبال جھگڑا نے تفصیل سے بارسلونا مسلم لیگ نون کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی مہتاب عباسی نے اس نوٹیفیکشن کے بارے میں پوچھا جس میں ایک ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کیا گیا اور تمام اختیارات اس کمیٹی کو دے دیئے گے ہیں خالدشہباز چوہان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام معاملات کا یہ بہتر حل تھا ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور انہوں نے کہا اوورسیز لوگ پاکستان کے ایمبیسڈر ہوتے ہیں ایسی باتیں جس میں ڈسپلن نہیں ہوگا اس سے نا صرف ملک کی بدنامی ہوتی ہے بلکہ پارٹی کی بھی بدنامی ہوتی ہے اس لیے یہ ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنے فیصلے بات چیت سے حل کرے یا جو اکثریت کا فیصلہ ہو وہی تسلیم کیا جائے

https://www.facebook.com/media/set/?set=a.642743352418542.1073741835.353423498017197&type=3