بارسلونا میں سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 547ویں جنم دن کی تقریب اور جلوس

جلوس گوردوارہ گوردرشن صاحب سے شروع ہوکر پلاسا تین چمنیاں پر اختتام پذیر ہوا
بارسلونا میں مقیم ہزاروں سکھو ں نے اپنی مذہبی رسومات مکمل آزادی کے ساتھ ادا کی
IMG_4101بارسلونا(ڈاکٹر قمرفاروق)سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 547ویں جنم دن کی تقریبات، اکھنڈا پاٹھ کی رسم کی ادائیگی کے ساتھ بارسلونا میں بھی شروع ہوئی جس میں ہزارو ں سکھ خواتین ومرد اور بچو ں نے شر کت کی ۔
بابا گورونانک کے جنم دن کا جلوس بارسلونا گلی ہسپتالیت میں واقع گوردوارہ گوردرشن صاحب سے شروع ہوا اور اپنے مقررہ راستو ں سے ہوتا ہو اتین چمنیا ں والے پلاسا میں اختتام پذیر ہوا وہا ں پر تمام شرکاء میں بھوگ تقسیم کیا گیا ۔
جلوس جب مرکزی جگہ پر پہنچا تو وہاں پر ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بلدیہ بارسلونا اور دیگر سماجی ،سیاسی اور پولیس کے اہلکارو ں نے شرکت کی ۔اس موقع پر گوردوارہ گوردرشن صاحب کی انتظامیہ کی جانب سے بلدیہ بارسلونا کے ملازمین میں بہترین تعاون پر چادریں اور شیلڈ ز دیں گئیں اسی طرح سماجی اور سیاسی جماعتو ں کے رہنماو ں اور دسمبر میں ہو نے والے قومی اسمبلی اور سینٹ کے انتخابات میں حصہ ایشیائی کمیونٹی کی جانب سے حصہ لینے والو ں کا اعلان اور ان کی سیاسی خدمات پر چادریں اور شیلڈز پیش کی گئیں جو انتظامیہ کے عہدیداران نے انہیں پیش کیں ۔
تقریب کے موقع پر نوجوانوں کے سکھو ں کے روائتی کھیل گتکا کا مظاہرہ بھی کیا جسے جلوس میں شریک خواتین ومرد نے دلچسپی سے دیکھا اور سراہا ۔سکھ سرداروں نے اپنے مخصوص لباس پہن کر ہاتھو ں میں تلواریں پکڑ رکھی تھیں جس سے وہ محافظوں کا روپ دھارے ہو ئے تھے ۔جلوس میں دو بڑی گاڑیو ں پر زندہ کتاب گرنتھ صاحب اور دوسری پر بچے اور خواتین اپنے مذہبی گیت گا رہے تھے ۔
بابا گورونانک کے جنم دن کایہ مرکزی جلوس جس میں بارسلونا اور اس کے گردو نواح کے شہرو ں اور گاوں سے سکھو ں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور بابا جی کے جنم دن کی خوشیا ں منائیں۔

[fbvideo link=”https://www.facebook.com/Dr.Qamar.Farooq/videos/vb.300901753281294/961513817220081/?type=2&theater” width=”650″ height=”400″ onlyvideo=”1″]

morefotos