نئے کپڑےاستعمال سے قبل ایک بار لازمی کیوں دھوئیں؟

دھوئے بغیرکپڑے پہننا امراض جلد کا موجب بن سکتا ہے:ماہرین
عموماً لوگ نئے خرید کردہ کپڑے دھوئے بغیر زیب تن کر لیتے ہیں مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے کپڑوں کو پہننے سے قبل ایک بار دھونا ضروری ہے ورنہ نئے نویلے کپڑے بھی آپ کے لیے جلدی امراض سمیت کئی دوسرے عوارض کا موجب بن سکتے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی میں امراض جلد کے استاد ڈونلڈ بیلیسٹو کا کہنا ہے کہ نئے ریڈی میڈ ملبوسات دھوئے بغیر پہننے سے جلد کی انفیکشن، سوزش، خارش یا جلد پر پھوڑوں کا باعث بن سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بہت سے ملبوسات مراکزمیں نمائش کے لیے رکھے کپڑے خریداری کی غرض سے کسی نا کسی نے پہن رکھے ہوتے ہیں۔ کسی جلدی مرض کے مریض کی جانب سے کپڑے چیکنگ کے لیے پہن کر اسے واپس رکھ دینے سے ممکن ہے نئے پہننے والے کو اس کی بیماری کے اثرات منتقل ہو جائیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کی امراض جلد کی ڈاکٹر لینڈسی بورڈن کا کہنا ہے کہ نئے ملبوسات کو پہننے سے قبل ایک بار دھونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعض ملبوسات دکانوں کے مالکان کپڑوں کو مختلف مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیمیائی مواد استعمال کرتے ہیں، وہ کیمیائی اثرات ان کپڑوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔