ریال میڈرڈ کے فٹ بالر لوکا موڈرک پرجھوٹا بیان دینے کا الزام

عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد نہ کرنے کے سبب گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا
زغرب(اسپورٹس ڈیسک) ریال میڈرڈ کے لوکا موڈرک پر ڈائنامو زغرب کے پاورفل سابق سربراہ ڈریفکو میمک اور دیگر تین افراد کیخلاف گزشتہ جون میں ملٹی ملین یورو کے کرپشن کیس میں جھوٹا بیان دینے کا الزام عائد کردیا گیا تاہم کروشین عدالت کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کی منظوری نہیں دی گئی لہٰذا ان کی گرفتاری کا خطرہ نہیں ہے ۔ پراسیکیوٹر نے الزام لگایا کہ وقفہ سوالات کے دوران کھلاڑی نے ٹوٹنہم میں اپنے ٹرانسفر کے معاملے پرغلط بیانی کی تھی۔ لوکا موڈرک کو اسپین میں ٹیکس فراڈ پر بھی بھاری رقم ادا کرنا پڑی تھی۔