ریال میڈرڈ کلب چیمپئنز فٹبال لیگ کے کوارٹرز فائنل میں پہنچ گیا

لاہور: (دوست نیوز) کرسٹیانو رونالڈو الیون نے فرانسیسی کلب پی ایس جی کو 1-2سے ہرایا۔چیمپئنز فٹبال لیگ کا سپر مقابلہ، پری کوارٹرفائنل میں ریال میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمین کلب مدمقابل ہوئے، اکیاونویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو برتری دلا دی۔ ایڈنسن کے گول سے ،میزبان فرانسیسی کلب پی ایس جی نے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ ریال میڈرڈ کے کیسمیرو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسپینش کلب کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔