Saturday, April 21, 2018
Home > کھیل > کرسٹیانو رونولڈو کے ناقابل یقین گول،ریال میڈرڈ فتح یاب

کرسٹیانو رونولڈو کے ناقابل یقین گول،ریال میڈرڈ فتح یاب

لاہور (سپورٹس ڈیسک )فٹبال لیجنڈکرسٹیانو رونالڈو کے ناقابل یقین دو گولوں کی بدولت ریال میڈرڈ نے ،یووینٹس کو چمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے فرسٹ لیگ میں تین صفر سے ہرادیا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پر جوش تھے ،لیکن پورے میچ کی جان تھے ریال میڈرڈ سٹرائیکر ،کرسٹیانو رونالڈو ،جن کے دو ناقابل یقین گولوں نے ریال میڈرڈ کو کامیابی دلوادی۔ان دو گولوں کے ساتھ رونالڈو مسلسل دس بار گول سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔رونالڈو نے کھیل کے تیسرے اور 64 ویں منٹ میں ،جبکہ مارسیلو نے کھیل کے 72 ویں منٹ میں گول سکور کرکے ریال میڈرڈ کو یوینٹنس کے خلاف تین صفر سے کامیابی دلا دی۔