جرمنی: کاتالونيا کے مطلوب رہنما کو اسپين منتقل کرنے کی درخواست دائر

جرمن استغاثہ نے ہسپانوی خطے کاتالونيا کے جلا وطن رہنما کارليس پوج ديمونٹ کو اسپين منتقل کرنے کے ليے منگل کو عدالت ميں درخواست دائر کرا دی ہے۔ پچھلے ہفتے کے اختتام پر برلن اور کاتالونيا کے مختلف شہروں ميں پوج ديمونٹ کی رہائی کے ليے نکالے گئے مظاہروں کے تناظر ميں يہ پيش رفت سامنے آئی ہے۔ پوج ديمونٹ بغاوت کے سلسلے ميں اسپين ميں مطلوب ہيں۔ فی الحال يہ واضح نہيں کہ جرمن عدالت اب اس بارے ميں کيا فيصلہ کرتی ہے۔ پوج ديمونٹ کو جرمن پوليس نے فن لينڈ سے بيلجيم جاتے وقت پچيس مارچ کو گرفتار کيا تھا۔