جرمن عدالت نے پوج دیمونت کو ضمانت پر رہا کردیا

جرمنی کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوج دیمونت کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ جمعرات کے دن شلیسوگ یولشٹائن کی ایک عدالت نے کہا کہ پوج دیمونت کو اسپین کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ اس کاتلان رہنما کو جرمن پولیس نے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا۔ جب وہ جرمنی داخل ہوئے تھے۔ میڈرڈ حکومت چاہتی ہے کہ پوج دیمونت کو اسپین کے حوالے کر دیا جائے