Saturday, April 21, 2018
Home > اسپین نیوز > 75 ہزار یورو کی زر ضمانت پر علیحدگی پسند کاتالان رہنماپوجدیمونت رہا جرمنی میں سیاسی پناہ لینے کا ارادہ نہیں:خاومے آلانسو

75 ہزار یورو کی زر ضمانت پر علیحدگی پسند کاتالان رہنماپوجدیمونت رہا جرمنی میں سیاسی پناہ لینے کا ارادہ نہیں:خاومے آلانسو

جرمنی کی ایک عدالت نے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوجدیمونت کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے
جرمنی کی ایک عدالت نے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوجدیمونت کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے تاہم، شلیسوگ ہولشٹائن کی عدالت نے کہا ہے کہ انہیں بغاوت کے الزامات کے تحت اسپین کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ ہسپانوی حکومت نے پوجدیمونت کے لیے یورپی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
کاتالان رہنما کے وکیل خاؤمے آلانسو کا کہنا ہے کہ سابق صدر کارلیس پوجدیمونت جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع نہیں کرائیں گے
کاتا لونیا کے سابق صدر کارلیس پوجدیمونت جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع نہیں کرائیں گے۔کاتالان رہنما کے وکیل خاؤمے آلانسو کے مطابق، 55 سالہ پوجدیمونت کا اس طرح کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اسپین کا کہنا ہے کہ پوجدیمونت کاتالونیا میں آزادی سے متعلق ہوئے متنازعہ ریفرنڈم کے نتیجے میں ہونے والے پر تشدد فسادات میں ملوث بھی تھے۔یورپی پولیس کے مطابق انہوں نے انسانوں کی یورپ اسمگلنگ میں ملوث ہزاروں افراد کی نشاندہی کر لی ہے اور ان کے تفتیشی اہلکاروں نے انتہائی تیزی سے پھیلتے ہوئے اس بین الاقوامی منظم جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کئی ممالک میں اپنی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ پوجدیمونت نے گزشتہ سال اکتوبر میں نیم خود مختار علاقے کاتالونیا کی اسپین سے آزادی کی تحریک شروع کی تھی۔اس طرح وہ ملکی آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے بعد ازاں ،ان کے خلاف یورپی ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔