Saturday, April 21, 2018
Home > بین الاقوامی > جینز پہننے والی خواتین خواجہ سراوں کو جنم دیتی ہیں: بھارتی پروفیسر کا دعوی

جینز پہننے والی خواتین خواجہ سراوں کو جنم دیتی ہیں: بھارتی پروفیسر کا دعوی

بھارتی ریاست کیرالا کے شری شنکر کالج کے پروفیسر ڈاکٹر رجیتھ کمار نے کہا ہے کہ جو خواتین جینز کی پتلون پہنتی ہیں وہ خواجہ سراوں کو جنم دیتی ہیںمشرقی ممالک میں خواتین کا مغربی پہناوا اکثر موضوع بحث رہتا ہے اور قدامت پسند حلقے اس پر شدید تنقید کرتے آ رہے ہیں۔ اب بھارت کے ایک پروفیسر نے خواتین کے جینز پتلون پہننے کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
خبر کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کے شہر کلاڈے میں واقع شری شنکر کالج کے پروفیسر ڈاکٹر رجیتھ کمار نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ جو خواتین جینز کی پتلون پہنتی ہیں وہ خواجہ سراوں کو جنم دیتی ہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچے خودفکری کی بیماری میں بھی مبتلا ہو تے ہیں۔