Saturday, April 21, 2018
Home > کھیل > چیمپئنز لیگ: روما کلب نے بارسلونا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

چیمپئنز لیگ: روما کلب نے بارسلونا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

لاہور: (دوست نیوز) اٹلی کی روما کلب نے لیونل میسی کی بارسلونا کو ہرا کر چیمپئنز لیگ سے باہر کر دیا ۔ لیور پول کی ٹیم مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
اطالوی سرزمین پر لیونل میسی کا جادو نہ چل سکا، چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روما نے اسپینش کلب کو تین صفر سے ہرایا اور چونتیس سال بعد چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ٹاپ ایٹ کے ایک اور مقابلے میں مانچسٹر سٹی ناکامی رہی۔ لیور پول نے حریف ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے محمد صالح اور ربرٹو فرمینو نے گول اسکور کئے۔