چیمپئنز لیگ :ریال میڈرڈ کو یووینٹس سے شکست

یووینٹس کی ٹیم نے میچ میں تین گول سکور کئے، ریال میڈرڈ کی ٹیم صرف ایک گول سکور کرنے میں کامیاب ہوسکی
بارسلونا(دوست نیوز ) چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ کو یووینٹس کے ہاتھوں تین ایک سے شکست ہو گئی، ناکامی کے باوجود مجموعی برتری کی بنیاد پر ٹیم رونالڈو ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔چیمپئنز لیگ کے دوسرے لیگ میں اطالوی کلب یووینٹس نے ریال میڈرڈ کیخلاف دوسرے ہی منٹ میں گول داغ دیا۔ یووینٹس نے اس کے بعد 37 ویں اور پھر 61 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر تین صفر کی واضح برتری حاصل کر لی۔
کھیل کے اضافی وقت میں رالچ میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو پنلٹی کِک پر گول کرنے میں کامیاب ہو گئے، شاندار گول نے ٹیم میڈرڈ کو حریف پر مجموعی برتری دلا دی جس کے بعد وہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔