Saturday, April 21, 2018
Home > تارکینِ وطن کی خبریں > جرمنی میں غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد

جرمنی میں غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد

جرمنی میں غیر ملکیوں کی تعداد اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دفتر شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک دیگر ممالک کی شہریت رکھنے والے 10.6 ملین افراد کا جرمنی میں اندراج کیا گیا، جو 2016ء کے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی شہریوں کی جرمنی آمد ہے۔ ان میں خاص طور پر پولینڈ، رومانیہ اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ برس شام، عراق اور افغانستان کے باشندوں کی جرمنی آمد کا سلسلہ بھی کم ہوا ہے۔