پاکستانیوں کیلیے بارسلونا کے دروازے کھلے ہیں مئیر کیلیے امیدوار الفرید بوش کا خصوصی پیغام

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی بہت بڑی تعداد میں آباد ہیں اور بارسلونا میں اپنی ایک اہمیت رکھتے ہیں،پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں سفیان یونس اور چوہدری شہزاداکبر وڑائچ سے ملاقات میں کاتالونیا میں بائیں بازوں کی حامل امیگرینٹس دوست جماعت اسکیرا ریپبلیکانہ دے کاتالونیا کے مئیر کیلیےامیدوار الفرید بوش نے پاکستانی کمیونٹی کو اپنی طرف سے بارسلونا شہر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ بارسلونا انکا اپنا شہر ہے،اس شہر کے دروازے آپ سب کیلیے کھلے ہیں،میں مل جل کر رہنے ،کام کرنے اور سب کو برابر کام کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہوں،ہماری پارٹی بائیں بازو کی امیگرینٹس دوست جماعت ہے ۔آپ ہماری پارٹی اسکیرا ریپبلیکانہ دے کاتالونیا کا ساتھ دیں اور ہم سب ملکر بارسلونا کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
اسکیرا ریپبلیکانہ کاتالونیا کی واحد وہ جماعت ہے۔جس نے تمام امیگرینٹس کو ہر سطح پر نمائندگی دی ہے۔اس جماعت کے پلیٹ فارم سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے امیگرینٹس آج سینیٹر،ایم این اے،ایم پی اے،ڈپٹی مئیر اور بلدیہ کے مختلف عہدوں پر فائز ہیں۔جبکہ دوسری سیاسی جماعتیں انتخابات میں امیگرینٹس کے ووٹ حاصل کرنے کیلیے انتخابی فہرست میں انکا نام نیچے کے نمبروں میں ڈالتی ہیں،جسکی وجہ سے امیگرینٹس الیکشنز کا حصہ بننے کے باوجود ایوان بالا میں نہیں پہنچ پاتے۔بارسلونا کے مئیر کے امیدوار الفرید بوش کا پاکستانی کمیونٹی کیلئے نیک جذبات کا اظہار انتہائی خوش آئند ہے