بابا ذوالفقار علی حشمت چیئرمین ایگزیکٹو کونسل پی ٹی آئی سپین منتخب

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی سپین کے مشاورتی اجلاس میں ایگزیکٹو کونسل پی ٹی ائی سپین کے تمام ممبران نے بابا ذوالفقار علی حشمت کو چیئرمین ایگزیکٹو کونسل پی ٹی آئی سپین منتخب کر لیا-اس موقع پر شرکا اجلاس نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو مبارکبادیں دیں-اس موقع پر بابا ذوالفقار علی حشمت نے شرکا اجلاس سے مخاطب ہو کر ایگزیکٹو کونسل کے تمام ممبران کا ان پر اعتماد کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گئے اور سپین میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے-