Saturday, April 21, 2018
Home > تارکینِ وطن کی خبریں > پاکستان تحریک انصاف سپین کا یوم تاسیس کی تقریب کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز ملک ہوا،22 اپریل چار بجے منایا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف سپین کا یوم تاسیس کی تقریب کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز ملک ہوا،22 اپریل چار بجے منایا جائے گا

بارسلونا(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سپین کا یوم تاسیس کی تقریب کے حوالے سے مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز ملک قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال پر منعقد ہوا-جس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کا بائیسواں یوم تاسیس مکمل جوش و خروش سے مورخہ 22 اپریل بروز اتوار بمقام قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بارسلونا پر بوقت چار بجے منایا جائے گا-مشاورتی اجلاس میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کی ترتیب کو باہمی مشاورت سے طے کیا گیا-پی ٹی آئی سپین کی طرف سے عمران خان اور پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کو اپنے دوست احباب کے ساتھ باقاعدہ شرکت کی دعوت دی جاتی ہے-
اجلاس میں 2018 کے جنرل الیکشن کے علاوہ دیگر پارٹی معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا جن پر شرکا اجلاس نے اپنی رائے کا اظہار کیا-
یوم تاسیس کا کیک قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بارسلونا کی طرف سے دینے کا اعلان کیا گیا