Friday, May 25, 2018
Home > کھیل > نیمار جونیئر انجری سے نجات کیلئے ورزش کرنے پہنچ گئے

نیمار جونیئر انجری سے نجات کیلئے ورزش کرنے پہنچ گئے

برازیلین اسٹرائیکر نے دائیں پاؤں سے پٹی بھی اتاردی ، جم میں فٹبال اچھالتے رہے
برازیلیا(اسپورٹس ڈیسک)برازیل کے اسٹار فٹبالرنیمار جونیئر فٹنس مسائل سے نجات پانے کیلئے جم پہنچ گئے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ دائیں پاؤں سے پٹی اتار کر ورزش کرتے اور فٹبال کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں ۔نیمار جونیئر فروری میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے دائیں پاؤں پر پلاستر کیاگیا جس کو کھولنے کے بعد وہ پاؤں پر پٹی باندھے لاٹھی کے سہارے چلتے رہے تاہم گزشتہ روز انہوں نے جم جاکر دائیں پاؤں کو متحرک کرنے کیلئے ورزش کا آغاز کیا اور دائیں پاؤں سے ہی فٹبال اچھالتے رہے ۔