ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ھونے کا بیان نوازشریف کے نااھل ھونے کا ثبوت ہے،محمد شہباز ملک

اب ن لیگ نواز شریف کے نام پر پاکستانی عوام کو زیادہ دیر بیوقوف نہیں بنا سکے گی
بارسلونا(پ ر)ن لیگ کے بانی اور سابقہ وزیر اعظم نواز شریف خود کو نااھل نہیں مانتے جب کے وزیراعظم خود کو وزیر اعظم نہیں سمجھتے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت چند دن کی مہمان ھے
پنجاب میں ایک دھائی اور مرکز میں آخری پانچ سال حکومت کرنے کی بعد پارٹی کے موجودہ صدراور آخری دس سال سے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف لوگوں کو اگلی بار حکومت میں آکران کے مسائل حل کرنے کا چورن بیچنے کی کوشش کر رھے ھیں حکومتی وزیر اعظم نااھل وزیر خارجہ نااھل ،وزیر خزانہ بیرون ملک فرار چوھدری نثار کے بعد دوسرا وزیر داخلہ اپنی سیکیورٹی میں ناکام گولی کا نشانہ بن جاتا ھے ،ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی اسپین کے صدر محمد شہباز ملک نے جاری پریس ریلیز میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت حکومت کے آخری دنوں میں بوکھلاہٹ کا شکار ھے اور اپنی ناقص کارکردگی کو اداروں کے سر تھوپنا چاھتی ھے اور پاکستان اداروں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رھا ہے۔نواز شریف کی طرف ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ھونے کا بیان ملک دشمنی کے مترادف ھے،کسی سیاسی پارٹی کے بانی سابقہ سربراہ سابق نااھل وزیراعظم جو کہ ن لیگ کا بانی بھی ھو اس طرح کا بیان اس پارٹی کے خاتمے کی نوید ھوتی ھے پارٹی اپنے بانی لیڈر کے نظریہ پر اپنا منشور رکھتی ھے
وقت نے یہ ثابت کیا ھے تحریک انصاف کے بانی چئرمین عمران خان کے علاوہ پاکستان کی کسی بھی سیاسی پارٹی کی قیادت نظریہ اور منشور کی سیاست کرنے میں ناکام رھی،پاکستانی سیاسی پارٹیاں مفاد کی سیاست کر رھی ھیں مگر پاکستانی قوم یہ عزم کر چکی ھے وہ عمران خان کو ھی وزیر اعظم دیکھنا چاھتے ھیں انشاللہ دوھزار اٹھارہ تبدیلی کا سال ھوگا