Friday, May 25, 2018
Home > کھیل > سویڈش انڈر 19 فٹ بال ٹیم کی گول کیپررونیا اینڈرسن سے ملیے جو کہ مسلمان ہوگئیں

سویڈش انڈر 19 فٹ بال ٹیم کی گول کیپررونیا اینڈرسن سے ملیے جو کہ مسلمان ہوگئیں

سویڈن کی انڈر 19 فٹ بال کی گول کیپر رونیا اینڈرسن مجھے قبول اسلام کے بعد اہل خانہ اور قریبی حلقوں سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر میں اپنے فیصلے پر خوش اور مطمئن ہوں اینڈرسن نے سویڈن کے کثیر الاشاعت اخبار آفٹن بلاڈ سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مجھے قبول اسلام کے بعد اہل خانہ اور قریبی حلقوں سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر میں اپنے فیصلے پر خوش اور مطمئن ہوں ۔ اینڈرسن نے بتایا کہ مذہب اسلام قبول کرنے میں اس کی تعلیمات کا مجھ پر کافی اثر رہا مجھے اس کا مطالعہ کرنے کے بعد اللہ کی وحدانیت پر کامل یقین ہوگیا اور میں مسلمان ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ وہ رمضان میں روزے رکھنے کی بھی پوری کوشش کریں گی ۔