ووٹ کو عزت دو اور میرا صدر پوج دیمونت ہی ہے،کاتالان پارلیمنٹ میں نئے نامزد صدرکم تورا کی للکار

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالونیا میں الیکشن کے پانچ مہینے بعد بلا آخر حکومت بننے جارہی ہے کل بروز ہفتہ صدر کی نامزدگی ہوئی اور پہلے مرحلہ میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے دوسرا مرحلہ کل پیر صبح 10:30 پر ہو گا جس میں وہ کاتالونیا کے صدر منتخب ہو جائیں گے،سادہ اکثریت سے کیونکہ آج کپ پارٹی نے اعلان کیا وہ مخالفت نہیں کرے گے اور وہ اپنا ووٹ استمال نہیں کریں گے اس طر ح کل کاتالونیا ایک سیساسی بحران سے باہر نکل آئے گا اور چھ ماہ سے زیادہ عرصہ کا گورنر راج کل ختم ہو جائے گا ، کل کی پارلیمٹ کی کارروائی اور پاکستان کے حالات کا بہت سارا امتزاج دیکھنے کو ملا ،کاتالونیا کے سابق صدر اس وقت جرمنی میں موجود ہے وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں ان کو عدالت نے گرفتار کرنے کے وارنٹ بھی جاری کئے ہوئے ہیں لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے کل تقریر کرتے ہو موجودہ آنے والے صدر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی یاد تازہ کر دی انہوں نے کہا میرا صدرپوجدے مونت ہی ہو گا جیسے وہ کہے گا میں ویسے ہی کروں گا ،اور ایک ایسا جملہ جو آج کل پاکستا میں چل رہا ہے اس کی بازگشت بھی سنائی دی’’ ووٹ کو عزت دو !‘‘ اپنی تقریر کے دوران مسٹرکم تورا نے کہا کہ پوجدے مونت عوام کے ووٹ سے صدر کا امیدوار کامیاب ہوا تھا آج عدالتیں اور سنٹرل گورنمنٹ اس کوصدر نہیں مان رہی میرا مطالبہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو عوام کی رائے کا احترام کیا جائے