سپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے سیلٹا ویگو کو ہرا دیا

سپین: (دوست نیوز) سپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے سیلٹا ویگو کو صفر کے مقابلے میں 6 گولز کے بڑے فرق سے ہرا دیا ہے۔سپینش لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ کے گیرتھ بیل نے سیلٹا ویگو کے خلاف 13ویں منٹ میں گول داغا، 30ویں منٹ میں انہوں نے ایک بار پھر حریف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے برتری دو صفر کر دی۔ ریال میڈرڈ نے اس کے بعد وقفے وقفے سے مزید چار بار گیند کو جال میں پہنچایا، مخالف ٹیم کوشش کے باوجود گول نہ کر سکی۔