سپین فارمولا ون کار ریس برطانیہ کے عالمی چیمپئن لوئس ہیملٹن نے جیت لی

میڈرڈ: (دوست نیوز) سپین میں فارمولا ون کار ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ برطانیہ کے عالمی چیمپئن لوئس ہیملٹن نے جیت لیا ہے۔ ریس کے دوران کچھ گاڑیاں حادثے کا شکار بھی ہوئیں تاہم زیادہ نقصان نہ ہوا۔فارمولا ون چیمپئن شپ کے فیصلہ کن روز دنیا بھرکے ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس دی، ایک دوسرے پر برتری کی کوشش میں کچھ گاڑیاں حادثے کا شکار بھی ہوئیں تاہم زیادہ نقصان نہ ہوا، برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا اور کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ اپنے نام کر لیا۔