امریکی سفارتخانے کی آج القدس منتقلی

واشنگٹن / القدس / غزہ: امریکی سفارتخانے کی آج القدس منتقلی ہوگی تاہم سفارتخانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکام پر تل ابیب سے منتقل ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی اہلکاروں نے بتائی جنھوں نے انتظام کا جائزہ لیا۔ سفارتخانے کے ابتدائی عملے میں سفیرڈیوڈ فرائڈمین کے مشیر اور قونصل خانے کے اہلکار شامل ہیں جو پہلے ہی اسی مقام پرکام کررہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں وڈیو خطاب کریں گے امریکی سفیر کے مطابق تقریب آج ہوگی جس میں تقریبا 800امریکی اور اسرائیلی شخصیات شرکت کریں گی۔