Friday, May 25, 2018
Home > صحت نامہ > کافی نہ صرف توانائی بڑھائےبلکہ یاداشت بھی بہتر بناۓ

کافی نہ صرف توانائی بڑھائےبلکہ یاداشت بھی بہتر بناۓ

حالیہ دنوں میں کی جانے والی بڑی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کافی نہ صرف ہماری توانائی بڑھاتی ہیں بلکہ یہ ہماری صحت کیلئے بھی بہت اچھی ہیں۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کافی اور کیفین کے متعلق فوائد کو بتایا گیا ہے۔یہ آپ کو جگانے میں مدد دیتی ہے۔ تھکاوٹ کے احساس کو دور کرتی ہے۔ چربی کم کرتی ہے۔ جگر کاکینسرلاحق ہونے کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔ یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔ مزاج کو بہتر بناتی ہے۔یہ ڈپریشن اور خودکشی کے خطرات کو کم کرسکتی ہے۔