حق نواز چوہدری کے بارسلونا بیکرز اینڈ جنرل سٹور کا افتتاح

میرپور(نمائندہ خصوصی) بارسلونا سپین کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان پریس کلب سپین کے سابق صدر حق نواز چوہدری کے سٹور بارسلونا بیکرز اینڈ جنرل سٹور کی افتتاحی تقریب وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید نے افتتاح کیا۔بارسلونا سپین کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان پریس کلب سپین کے سابق صدر حق نواز چوہدری کے سٹور بارسلونا بیکرز اینڈ جنرل سٹور کا میرپور میں افتتاح ہو گیا۔ وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید نے افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر حکومت چوہدری محمد سعید جب تقریب میں پہنچے تو حق نواز چوہدری ان کے صاحبزادے طارق نواز چوہدری اور عوام علاقہ نے پر جوش انداز میں انکو خوش آمدید کہا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کین۔چوہدری سعید عوام علاقہ سے گھل مل گے فردا فردا سب سے ملاقات کی اسکے بعد افتتاح کیا اور عوام سے خطاب بھی کیا۔ آخر میں تمام شرکاء کو عشائیہ بھی دیا گیا۔