Friday, May 25, 2018
Home > یورپین خبریں > سابق اطالوی وزیر اعظم کی سزا ختم، دوبارہ وزارت عظمی کا راستہ ہموار

سابق اطالوی وزیر اعظم کی سزا ختم، دوبارہ وزارت عظمی کا راستہ ہموار

عدالت نےبرلوسکونی کے مذکورہ جرم کے بعد کسی قسم کی غیر قانونی اور غیر موزوں کاروائی میں ملوث یا مرتکب نا ہونے کے جواز میں سرکاری خدمات ادا کرنے کی اجازت دے دی ہےاطالوی نامور اور اہم سیاسی شخصیات میں شامل سابق وزیر اعظم سیلویو برلوسکونی سرکاری خدمات ادا کرنے پر پابندی کے خاتمے کے بعد اب انتخابات میں دوبارہ امیدوار بن سکیں گے۔
اطالوی آنسا خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق میلان نگران عدالت نے 81 سالہ برلوسکونی کو سن 2013 میں ٹیکس چوری کرنے کے جرم میں 6 سالہ سرکاری خدمات سے دور رہنے کی سزا کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ برلوسکونی کے مذکورہ جرم کے بعد کسی قسم کی غیر قانونی اور غیر موزوں کاروائی میں ملوث یا مرتکب نا ہونے کے جواز میں صادر کیا ہے۔یاد رہے کہ 81 سالہ برلوسکونی 2001 تا 2006 اور 2008 تا 2011 دو بار اطالوی وزارت عظمی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔