Friday, May 25, 2018
Home > اسپین نیوز > بارسلونا کے نواحی گاوں سانت فیلیو میں قومی سطح کی پھولوں کی نمائش

بارسلونا کے نواحی گاوں سانت فیلیو میں قومی سطح کی پھولوں کی نمائش

بارسلونا(دوست نیوز)موسم بہار پھولوں کے کھلنے کا موسم ہے تو انسانوں کے چہروں پر بھی شیفتگی آجاتی ہے۔ مختلف ممالک میں موسم بہار میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔بارسلونا کے نواحی گاوں سانت فیلیو میں قومی سطح کی پھولوں کی نمائش گزشتہ 90 سال سے جاری ہے۔ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر صرف گلاب کے پھولوں کی کم وبیش چار سو کے قریب اقسام رکھی جاتی ہیں۔اور دس ہزار گلاب کے پھول خوبصورتی سے سجائے جاتے ہیں۔جنہیں پھولوں سے محبت کرنے والے لوگ گملوں میں تیار کرتے ہیں اور 13 مئی کو ہونے والی اس گلاب نمائش میں رکھتے ہیں ۔نمائش میں پھولوں کے گلدستے سجانے ، پھولوں کی تصاویر کے مقابلے اور ورکشاپ، میوزک، اور گلاب کے پھول کا کھانوں میں استعمال کا بھی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔اور جیتنے والے کو انعام دیا جاتا ہے۔ بہار کے دنوں میں گاوں کی مختلف گلیوں، باغات اور قومی اداروں کو خوبصورت پھولوں کےگلدستوں اور رنگ برنگی چھتریوں سے سجایا جاتا ہے۔گلاب کی سرخ سفید ،پیلی گلابی رنگ کی رنگینوں کے ساتھ ساتھ پودوں کے بیج اور ان کے پتوں ٹہنیوں کی چائے کے اسٹال بھی لگائے گئے تاکہ علم ہو سکے کہ گلاب کا پھول صرف دیکھنے میں ہی خوبصورت نہیں ہے بلکہ انسانی صحت کو بھی خوبصورت بناتا ہے۔