Friday, May 25, 2018
Home > تارکینِ وطن کی خبریں > پاکستان کے بد نما دھبوں کی صفائے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔چوہدری عبدالغفار مرہانہ

پاکستان کے بد نما دھبوں کی صفائے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔چوہدری عبدالغفار مرہانہ

پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کے صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ کی پریس کانفرنس، جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ملکی مفاد کے خلاف بیان بازی پر اپنا موقف دیا
بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان مخالف بیان سن کر جسم میں کپکپی پیدا ہوئی اور سوچا کہ ہمارے ملک میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو تھے کچھ اور نکلے کچھ اوریہ بہروپئے پاکستان کے اندر بیٹھ کرپاکستان کی تباہی کرنے کے لئے بیٹھے ہوئے تھے جو دوسرے ممالک کا ایجنڈا لے کر چل رہے تھے،یہ وہی نواز شریف ہے جس نے کارگل کی جیتی جنگ کو ہار میں بدل دیا ہم نے اس وقت بھی سوچا کہ شاید یہ غلطی ہو گئی، کلبھوشن جس نے پاکستان میں تباہی مچائے رکھی بچوں نوجوانوں کو بے گناہ مارا اور اس نے خود تسلیم کیا کہ میں بھارت کے لئے کام کر رہا ہو ں اس کلبھوشن کے خلاف نواز شریف نے اپنی زبان تک نہیں کھولی،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کے سدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ میں اپنی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ق اسپین کے کارکنان و عہدیداران جن میں راجہ قمر عباس،سلمان خان،محمد خلیل،احمد حسین،نسیم اکرم ،چوہدری صفدر وڑائچ ،اور میاں ذاکر عباس شامل ہیں بھی موجود تھے۔انہو ں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے جب بھی بات کی بھارت کی کی۔اگر نواز شریف کا کاروبار بھارت میں ہے تو یہ وہاں چلا جائے ،ایسے لوگوں پر آرٹیکل سکس لگنا چاہیئے۔اس وقت پاکستان میں حکومت کو تو نہیں لیکن افواج پاکستان کو سمجھتا ہو ں کہ جس نے پاکستان کا تحفظ کیا ہوا ہے۔ میرے ساتھ بہت سارے مسلم لیگیوں نے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اب ہم آپ کے ساتھ ہیں ،اب ہمیں سمجھ آ گئی ہے ،ہم غلط فہمی میں تھے ہمیں اپنے ملک پاکستان سے پیار ہے ۔میں ان کو سلام پیش کرتا ہو ں‌،میاں نواز شریف کو اپنے بھائی اپنے دوستوں اور اپنی عوام پر اعتماد نہیں ہے اسے صرف اپنی زات سے پیار ہے اگر وہ ہیں تو ٹھیک ورنہ یہ سب جائیں جہنم میں ،ہم ایسے غدار وطن کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے ہم میڈیا اور پیمرا سے بھی درخواست کریں گے کہ ایسے غدار کو ہمارے ٹی وی سکرین سے دور رکھیں ۔جو لوگ اپنی دھرتی ماں کے سینے میں خنجر گھونپتے ہیں ان پر ہمارا خون کھولتا ہے ،جو اپنے ملک،عوام ،دھرتی ماں اور ایجنسیوں کو پریشان کرے ایسے شخس پر لعنت بھیجتے ہیں۔پاکستان کا جتنا بھی نقصان ہوا ہے اس میں زیادہ حصہ نواز شریف کا ہے ۔ملک سے محبت کرنے والے اپنا سرمایہ اپنے وطن لے کر جاتا ہے جبکہ ہمارے نواز شریف نے اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا اور اپنی اولادوں کو بھی باہر رکھا ۔پاکستان کے بد نما دھبوں کی صفائے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔