مہاجرین کے حوالے سے مغربی یورپی مسیحی کم برداشت رکھتے ہیں، جائزہ

مسلمانوں اور یہودیوں کو خاندانوں میں تسلیم کیے جانے کے موضوع پر 15 یورپی ممالک میں ایک جائزہ کرایا گیا ہے۔ اس جائزے کےمطابق اس فہرست میں اٹلی پہلے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں 25 فیصد افراد نے کہا کہ وہ یہودیوں کو جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ وہ کسی مسلمان کو اپنے خاندان میں شامل نہیں کرنا چاہیں گے۔ اسی طرح جرمنی میں یہ تناسب بالترتیب 19 اور 33 فیصد تھا۔ یہ جائزہ امریکا میں قائم پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے یورپ میں اسلام اور سامیت دشمن جذبات میں اضافے کے تناظر میں لیا گیا۔ ان ممالک میں ساڑھے چوبیس ہزار سے زائد شہریوں سے سوالات پوچھے گئے۔