سوئیڈن اور آئس لینڈ خوش باش ممالک میں سب سے اُوپر

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئیڈن اور آئس لینڈ یورپ کے سب سے خوش باش ممالک ہیں کیونکہ سوئیڈش اور آئس لینڈر لوگ سماجی خدمات میں ہمیشہ آگے ہوتے ہیں، فہرست میں برطانیہ کا نمبر چوتھا ہے۔
اسپین کے سائنسدانوں نے سرکاری اعداد وشمار کے ذریعے تیرہ ممالک میں آزادی، استحکام، امن و انصاف کے حالات کا جائزہ لیا اور تحقیق کی کہ عوام کیسے خوش رہ سکتے ہیں۔تحقیق میں خوشی اور مسرت کے لحاظ سے آئس لینڈ پہلے، سوئیڈن دوسرے، آسٹریا تیسرے، برطانیہ چوتھے اور فرانس پانچویں نمبر ہے۔