یورپ کے خوبصورت ترین فواروں میں مونجوئیک کے جادوئی فوارے بارسلونابھی شامل

پانی انسانوں کے لیے ہمیشہ سے کشش کا باعث رہا ہے۔ خصوصاﹰ جب اسے منفرد یا خوبصورت انداز سے پیش کیا جائے جیسے یورپ کے یہ چند مشہور و معروف فوارے۔
ٹریوی فاؤنٹین، روم
جو بھی اس فوارے میں سکہ پھینکتا ہے، وہ واپس روم ضرور آتا ہے۔ کئی سیاح اس روایت پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہر سال تقریباﹰ ایک ملین یورو مالیت کے سکے اس فوارے کے تالاب میں پھینکے جاتے ہیں۔ یہ فوارہ فلمسازوں کے لیے بھی باعث کشش ہے اور یہاں کئی فلموں کے مناظر بھی عکس بند کیے جا چکے ہیں۔
ٹریفالگر اسکوائر کے فوارے، لندن
برطانیہ کی رائل نیوی کے دو کرنلوں کی یاد میں سن 1939 ء میں ٹریفالگر اسکوائر میں نصب کیا گیا فوارہ نہ صرف ارد گرد کے ماحول کو دلفریب بناتا ہے بلکہ یہ ملاقات کے لیے بہترین مقام بھی ہے۔
واٹر گیمز، سینٹ پیٹرز برگ
سینٹ پیٹرز برگ میں معروف ترین فرانسیسی محل ورسائے کی طرز پر 18ویں صدی میں تعمیر کیا گیا محل سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے۔ یہاں عالیشان فواروں کا نظام موجود ہے جس کے تحت ہر صبح 11 بجے 150 انفرادی فواروں سے 30 ہزار لٹر پانی فی سیکنڈ کے حساب سے چھوڑاجاتا ہے۔
مونجوئیک کے جادوئی فوارے، بارسلونا
مونجوئیک کی پہاڑیوں کے دامن میں 1929ء میں عالمی نمائش کے موقعے پر اس فوارے کی تعمیر کی گئی تھی۔ شام کے وقت اس فوارے کے انتہائی غیر معمولی خدوخال موسیقی اور لائٹ ایفیکٹس کے ذریعے اجاگر کیے جاتے ہیں۔ اس فوارے سے دو ہزار لیٹر پانی فی سیکنڈ کے حساب سے چھوڑا جاتا ہے۔
ولہیلمز ہُوہے واٹر گیمز، کاسل
جس پارک میں یہ فوارہ موجود ہے، اسے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیا جا چکا ہے۔ یہاں کی ایک خصوصیت واٹر گیمز ہیں جو ہر سال مئی سے اکتوبر کے مہینے میں کھلی ہوتی ہیں۔
’دی جائنٹ‘، آسٹریا
یہ آسٹریا میں قابل دید مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں موجود کرسٹل کے آرٹ ورک کا میوزیم اور فوارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ فوارہ ایک دیو کی کہانی سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جو اپنے تمام خزانے کے ساتھ دنیا کا تجربہ حاصل کرنے آسٹریا کے مقام واٹن پہنچتا ہے اور وہاں سے دنیا کا نظارہ کرتا ہے۔
’ٹیپ فاؤنڈین‘، مینورکا
یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ کیا یہ نل ہوا میں معلق ہے؟ مینورکا میں یہ فوارہ دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔ لیکن یہ کوئی مجزہ نہیں بلکہ نظروں کا دھوکا ہے۔