فیفا ورلڈ کپ ، کئی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر نہیں آئینگے

ماسکو (دوست نیوز )فیفا ورلڈ کپ 2018 میں فٹبال لورز کو کئی نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے، فٹبال کی عالمی جنگ شروع ہونے والی ہے ، میگا ایونٹ میں شرکت ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے لیکن فیفا ورلڈ کپ 2018 میں کئی معروف نام اپنے ملک کی نمائندگی سے محروم رہیں گے۔
رال8 میڈرڈ کی جانب سے کھیلنے والے فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما ورلڈ کپ میں نظر نہیں آئیں گے، فرنچ ٹیم کے کوچ کیساتھ کشیدہ تعلقات کے باعث انہیں سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔سپین کے سٹرائیکر ایلوارو موراٹا بھی قومی کوچ کو مطمئن نہ کر سکے، مصری سٹار محمد صلاح چیمپئنز لیگ فائنل میں زخمی ہو گئے، انجری کی نوعیت سنجیدہ ہونے کے باعث ابتدائی مقابلوں میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
برازیلین فٹبال کا بڑا نام نیمار بھی 100 فیصد فِٹ نہیں، مکمل صحتیابی تک شائقین انہیں فٹبال کی عالمی جنگ میں ان ایکشن نہیں دیکھ سکیں گے۔