سانچیز کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی نئی حکومت نے جمعرات کے دن حلف اٹھا لیا۔ یورپی یونین نواز اس حکومت کی سترہ رکنی کابینہ میں گیارہ خواتین بھی شامل ہیں، جو جدید اسپین کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔ سانچیز نے کہا ہے کہ نئی حکومت ہسپانوی معاشرے کی بہترین عکاس ثابت ہوں گی۔ تاہم ناقدین کے مطابق سانچیز کی اقلیتی حکومت کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا ہو گا، جن میں کاتولونیا میں آزادی کی تحریک کے علاوہ باسک علیحدگی پسندوں اور لیفٹ پارٹی کی طرف سے دباؤ بھی شامل ہو گا۔