42 برس پرانی فلم “دی میسج” کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت

لاہور: (دوست نیوز) سعودی سنسر بورڈ نے مصطفیٰ عکاد کی بیالیس برس پرانی فلم “دی میسج” کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی، آسکر کے لیے نامزد ہونے والی فلم عید الفطر پر ریاض کے ووکس سینما میں دکھائی جائے گی۔بیالیس برس قبل بننی والی شہرہ آفاق فلم دی میسج کو آخر کار سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت دے دی گئی۔ شام کے شہر حلب سے تعلق رکھنے والے فلمساز مصطفیٰ عکاد کی فلم عید الفطر کےدوران ریاض میں دکھائی جائے گی۔ 1976 میں ریلیز ہونے والی فلم کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم اکثر مسلمان ملکوں میں اس فلم پر پابندی عائد تھی۔