فیفاورلڈ کپ 2018 :ونز ٹیم 3 کروڑ ڈالرز سے زائد کی حقدار ہوگی

ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کی فاتح ٹیم اس بار 3 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹہرے گی۔ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے ،ایونٹ میں شریک سب ہی ممالک اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لئے ایکسائیڈ ہیں اور فیورٹ فٹ بال ٹیموں کی فیڈریشن نے جیتنے پر انعامات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
اگر اسپین کی ٹیم جیت جاتی ہے تو ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔ برازیل فاتح ہوئی تو ہر کھلاڑی ساڑھے نو لاکھ ڈالرز اپنے اکاؤنٹ میں پائے گا۔دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے ،ایونٹ ونر 3کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کرے گی جو تقریباًساڑھے 4 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔رنرز اپ کو 2 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز ملیں گے ، جبکہ تیسرے نمبر کی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالرز گھر لے کر جائے گی۔