اسپين: بچوں کی فحش تصاوير بانٹنے کے جرم ميں دو درجن افراد گرفتار

ہسپانوی پوليس نے بچوں کی فحش تصاوير بانٹنے کے جرم ميں چوبيس افراد کو گرفتار کر ليا ہے۔ مشتبہ ملزمان ميں برطانيہ، گھانا، پاکستان اور اکواڈور کے شہری شامل ہيں۔ پوليس نے مزيد آٹھ ايسے افراد کی شناخت بھی کر لی ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ فيس بک اور اسکائپ کے ذريعے بچوں کی ايسی تصاوير عام کرنے ميں ملوث ہيں۔ يہ گرفتارياں ملک کے مختلف حصوں ميں اتوار کو کی گئی کارروائيوں کے نتيجے ميں ہوئيں۔