اسپین کی تارکین وطن کے بحری جہاز کو اپنے ہاں لنگر اندازی کی پیشکش

اسپین نے پیشکش کر دی ہے کہ وہ بین الاقوامی سمندری پانیوں میں پھنسے تارکین وطن کے ایک بحری جہاز کو اپنے ہاں لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے پر تیار ہے۔ میڈرڈ حکومت کے مطابق یہ پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس وجہ سے اٹلی اور مالٹا کے درمیان اب تک شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، جو اس جہاز کو اپنی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکاری ہیں۔ اس جہاز پر سوار چھ سو انتیس تارکین وطن میں گیارہ بچے اور سات حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ اس بحری جہاز پر جبرالٹر کا پرچم لہرا رہا ہے۔