چوہدری امتیاز لوراں ،چوہدری محمد سلیم لنگڑیال اور چوہدری کلیم الدین وڑئچ کادوست احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر

بارسلونا(دوست نیوز)رمضان المبارک کا ماہ مقدس مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی دنیا اور آخرت اس ماہ مبارک میں سنوار سکیں ۔ روزہ صبر وشکر کا نام ہے اور مومن کی پوری زندگی صبر وشکر کا خلاصہ ہے ۔اسلامی ممالک میں آباد مسلمانوں کی اکثریت کی طرح اسپین میں مقیم پاکستانی مسلمان رمضان المبارک میں عبادات کا پوری طرح اہتمام کرتے ہیں ۔دیار غیر میں رہتے ہوئےمسلمانوں کو اپنی نوجوان نسل کو باہم اکٹھا کرنے کی ترکیب سوچناہوگئی اور باہم اختلافات بھلانے ہونگے تاکہ مسلمانوں کی آئندہ نسلیں آگئے بڑھ سکیں اور آپس میں ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دیا جاسکے۔بین المزاہب ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل اور آپس کے میل ملاپ کو بھی اہمیت کی ضرورت ہے۔ بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رمضان المبارک میں بڑی بڑی افطار پارٹیوں کے ذریعے اس کا عملی نمونہ پیش کر رہی ہیں۔ معروف سماجی شخصیات چوہدری امتیاز لوراں ،چوہدری محمد سلیم لنگڑیال اور چوہدری کلیم الدین وڑئچ نے گزشتہ دنوں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پرپاکستانی نوجوانوں کو افطار ڈنر دیا جس کا مقصد اپنی نوجوان نسل کو اپنی مذہبی اور ثقافتی روایات کے متعلق عملی طور پر بتانا تھا ۔
یہ پہلا افطار ڈنرتھا جس کو سیاست اور تقاریر سے پاک رکھا گیااور خالصتا اللہ اور اس کے حبیب محمد کی خوشنودی حاصل کرنا تھی اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی کہ اے اللہ! ہمیں اپنے فرماں بردار اور مقبول بندوں شامل فرما لیجیے اور ہمارے چھوٹے بڑے سب گناہ معاف فرما دیجیے اور رمضان المبارک کی برکتوں سے خوب نوازئیے اور عافیت والی زندگی عطا فرمائیے اوردنیا سے اس حال میں اٹھائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں اورحسن خاتمہ عطا فرمائیے۔میدان حشر میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائیے اورہمارے ساتھ معافی اور درگزر کا معاملہ فرمائیے۔آمین