پیرس کے ٹریول سکینڈلز ..مشتری ہوشیار باش..تحریر : اشفاق چوہدری

دیار غیر میں بسنے والے اہل وطن جب بھی موقع ملتا ہے اپنوں سے ملنے اور اولاد کو بھی اپنی طرح وطن سے لگاو بنانے کے لئے تعطیلات میں پاکستان کا رخت سفر باندھتے ہیں اور فضائی ٹکٹ لینے کے لئے اپنی ہی کمیونٹی کی قائم شدہ ٹریول ایجنسیوں کا رخ کرتے ہیں لیکن آگے سے ایجنٹ من چاہی قیمت وصول کرتے ہیں کوئی ریٹ فکس نہیں ہوتا پھر بھی پاکستانی اپنوں کو ہی فوقیت دیتے ہیں باوجود اس کے ہر ائیر لائن نے آن لائن عام مسافر کئلئے ٹکٹ بیچنے کو لگا رکھے ہیں ،

اس پر ٹریول ایجنٹ کی طرف سے ستم یہ کے اکثر حج اور عمرہ کے فراڈ سننے میں آتے رہتے ہیں ، گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستانی ٹریول ایجنٹ ایاٹا IATA سرٹیفائیڈ ہونے کے بعد فراڈ کرتے ہیں
لیکن اب ایاٹا بھی کوئی گارنٹی ٹکٹ کی دینے کو تیار نہیں ، صارف کا کوئی پُرسانے حال نہیں لیہذا کمیونٹی کو چاہئے دیکھ بھال کر ٹکٹ لے یا انٹرنیٹ کی سہولت استمعال کریں