مدینہ الزھرا، اسپین عالمی ثقافتی ورثے میں شامل

قرطبہ کے خلیفہ عبد الرحمان الثالث نے اس شاندار شہر کی تعمیر کا حکم سن 936ء میں دیا تھا۔ اس شاہی شہر کی تعمیر میں چالیس برس کا عرصہ لگا تھا۔ عبدالرحمان نے اسے اپنی لونڈی الزھرا کے نام سے منسوب کیا تھا۔ یہ شہر اپنی تعمیر کے چوالیس برس بعد دشمنوں کے حملوں میں تباہ ہو گیا تھا۔ قرطبہ کے نواح میں واقع مدینہ الزھرا کی باقیات آج بھی مسلمانان اندلس اور اسپین کی تاریخ کا ایک اعلیٰ نمونہ ہیں۔