میاں نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں ہمارے دلوں کے وزیراعظم ہیں۔شہزادہ عثمان طاہرکا پریس کانفرنس سے خطاب

بارسلونا(دوست نیوز(مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں ایک پریس کانفرنس کی گی،جس میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے کارکنان عہدیداران نے شرکت کی اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان طاہر نے کہا کہ جمعہ کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب ایک قومی ہیرو اور قوم کے لیڈر ،امت مسلمہ کے لیڈرکو پہلے نااہل کیا گیا پھر سزا سنائی گئی۔خدا کے لئے پاکستان کو آگے چلنے دیں، یہ پاکستان سب کا ہے ہمارے قائد میاں نواز شریف آج بھی ہمارے قائد ہیں ہمارے دلوں کے وزیراعظم ہیں۔ میاں محمد نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی ان کی سزا کا فیصلہ کروایا گیا ہم اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں مسلم لیگی شیر اپنے قائد کے ساتھ شیر بن کر کھڑے ہیں ۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کےخاندان  کے خلاف عدالتی فیصلہ انتقامی کاروائی پر مشتمل ہے اور ہم اس عدالتی فیصلہ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔میاں نواز شریف کو سیاست سے تو دور کر سکتے ہیں لیکن عوام کے دلوں سے نہیں۔ ہم اپنے قائد کے ساتھ کھرئے ہیں۔انشا اللہ 25 جولائی کا سورج مسلم لیگ نون کی فتح کا طلوع ہو گا۔
دیگرمقررین جن میں عثمان غنی چیمہ،چوہدری عابد، چوہدری عدیل نے فیصلہ کوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر اپنا کام کرنا چاہیئے۔ ہم میاں نواز شریف کے وطن واپسی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔مزید کہا کہ ہماری حکومت کے وقت بھی جس طرح کے فیصلے ہو رہے تھے اس سے اندازہ تھا اس لئے ہم اس فیصلہ سے حیران نہیں ہوئے ،اگر ہم پانچ سال قبل کے پاکستان کی بات کریں تو پانچ لوگ ایک جگہ جمع ہو کر بات نہیں کر سکتے تھے میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں امن بحال کیا ۔میاں محمد نواز شریف کے پاکستان پر بہت احسانات ہیں، اگران احسانات کی سزا دینی ہے تو بہت زیادہ سزا دینی چاہیئے تھی یہ سزا تو کچھ بھی نہیں ۔۔
تعصبانہ فیصلہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔اور ان شاء اللہ تعالی 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے فیصلہ مسترد کریں گے،25 جولائی کو ووٹ دے کر شیر پر ٹھپہ لگا کر اپنے قائد کو سرخرو کریں گے۔
جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے ۔میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،حمزہ نواز ، مسلم لیگ نون ،مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے زندہ باد کے نعرے بلند کئے جاتے رہے ۔