پریس کانفرنس میں موجود تمام مسلم لیگی افراد اس غلیظ زبان پر برابر کے حصے دارہیں، ان کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے،بابا علی ذوالفقار حشمت

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ سپین کی پریس کانفرنس میں پاک آرمی کے خلاف کسی دوسرے ملک میں بیٹھ کر انتہائی اخلاق سے گری ہوئی گفتگوسے دلی تکلیف ہوئی اس کی بھر پور مذمت کرتا ہو ں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما بابا علی ذوالفقار حشمت نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ پریس کانفرنس میں موجود تمام مسلم لیگی افراد اس غلیظ زبان پر برابر کے حصے دار بنتے ہیں،کیونکہ انہو ں نے نہ اس وقت اور نہ ہی بعد میں اس گفتگو کی مذمت کی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سوچ مسلم لیگ نون اسپین کی ہے۔جو انتہائی غلط سوچ ہے۔ یہ وہ سوچ ہے جو بھارت بیرون ملک پاکستان کے بارے میں رکھتا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ میری تمام کمیونٹی کے معززین سے گزارش ہے کہ ان کا سوشل بائیکاٹ اس وقت تک کیا جانا چاہئے جب تک یہ معافی نہ مانگ لیں یاد رکھیں اگر آج اس پر مٹی پاو پالیسی اختیار کی گئی تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گئے-میرا ان سے سوال یہ ہے کہ اسی آرمی کی گود سے آپ کے قائد نے سیاسی پرورش پائی ہے کیا وہ آپ بھول چکے ہیں-