جہانگیر خان ترین کی وڑائچ فارم ہاوس گوٹھ شاہ محمد آمد،دن رات محنت پر خراج تحسین

حاصل پور(نمائندہ دوست)جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین کی وڑائچ فارم ہاوس گوٹھ شاہ محمد آمد،یہاں پر وڑائچ برادران کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا ۔
سرپرست اعلیِ وڑائچ گروپ چوہدری وسیم الدین وڑائچ،مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف این اے 171 چوہدری نعیم الدین وڑائچ،تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری علیم اللہ وڑائچ ،چیئرمین یونین کونسل.کھٹالہ تحریک انصاف چوہدری کلیم الدین وڑائچ سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر حلقہ کی سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم میٹنگ کی گئی۔
وڑائچ برادران کی ڈویژن بہاولپور میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے دن رات محنت کرنے پرخراج تحسین پیش کیا گیا اورمحنت کو سراہا گیا ۔ جہانگیر خان ترین نےآئندہ الیکشن میں کامیابی کی ایڈوانس مبارکباد دی بعد ازاں انکا وڑائچ فارم ہاوس پہنچنے پر وڑائچ برادران کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا اور انکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔